Geo News
Geo News

پاکستان
11 اگست ، 2016

جو لوگ توبہ کرنا چاہتے ہیں ریاست انہیں موقع دے،مصطفیٰ کمال

جو لوگ توبہ کرنا چاہتے ہیں ریاست انہیں موقع دے،مصطفیٰ کمال

 


پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہناہے کہ جو لوگ توبہ کرنا چاہتے ہیں ریاست انہیں موقع دے،فاروق ستار سمجھ رہے تھے ہم ان کے کارکنان کو پکڑوائیں گے۔


مصطفیٰ کمال نے ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمارامیچ فکس ہوتاتوانیس قائم خانی گرفتارنہ ہوتے،میری بات سنی جاتی ہے،مانی نہیں جاتی،میری بات سنی جاتی توصرف16کارکنان نہیں آتے،130آتے۔


انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کو سیاسی ماحول میں خوشگوار حیرت ملے گی،ہمارا آنا بہت بڑا امتحان تھا،یہاں سے جانا بھی بہت بڑا امتحان تھا۔

مزید خبریں :