12 اگست ، 2016
کمانڈرسدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا ہے کہ کل بھوشن یادیو کا بلوچستان سےپکڑا جانا بھارت کاغیررسمی جنگ کااعلان ہے، اندرونی اور بیرونی دونوں اطراف سے سازشیں ہورہی ہیں۔
کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کوئٹہ پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس ملک میں بہت سے لوگ بہکے ہوئےہیں جو دین کےنام پردہشت گردی کرتے ہیں،دہشت گرد مسلمان نہیں ہیں۔