Geo News
Geo News

پاکستان
17 اگست ، 2016

عمران کو تحریک کی کامیابی کے بعد شادی کا مشورہ دیا ہے،شیخ رشید

عمران کو تحریک کی کامیابی کے بعد شادی کا مشورہ دیا ہے،شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان جب بھی تحریک کے لئے نکلتے ہیں یا تو ان کا پیر پھسل جاتا ہے یا پھر شادی کا تڑکا لگ جاتا ہے ،گزشتہ روز ہی میں انہیں تحریک کی کامیابی کے بعد شادی کا مشورہ دیا ہے۔


جیو نیوز سے گفتگو میںشیخ رشید نے کہا کہ وزیر اجازت کے بغیر فیملیز کے ساتھ بیرون ملک باہر جارہے ہیں، 2016ءحکومتی کی رخصتی کا سال ہے ،30دن کے اندر سارے فیصلے ہوجائیں گے۔


ان کا کہناتھاکہ 13اگست کی ریلی کو متنازع بنایا گیا ،میں نے نعیم الحق کو پی ٹی آئی کی ریلی 14کو کرنے کا مشورہ دیا تھا ،کچھ لوگوں نے کام دکھادیا،عمران خان شریف آدمی ہیں ۔


شیخ رشید کا کہناتھاکہ پہلے 7بجے ناشتہ کرتا تھا اب 6بجے کرتا ہوں ،سینیر سٹیزن ہونے کے بعد میں نے شیڈول تبدیل کردیا ہے ۔


 

مزید خبریں :