09 ستمبر ، 2016
گوجرانوالہ میں نندی پور پاور پراجیکٹ کا ریکارڈ ضائع کرنے کے واقعہ کو دو روز گزرنے کے باوجود پولیس اب تک ملزمان تک نہیں پہنچ سکی ۔
گزشتہ رات تھانہ اروپ میں نندی پورپاورپروجیکٹ کا ریکارڈ ضائع کرنے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا تھا اس بارے میں پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں اور اب ریکارڈ روم سے حاصل کیے گئے فنگر پرنٹس کی رپورٹ کا انتظار ہے ۔
رپورٹ آنے کے بعد ہی تحقیقات کسی حتمی نتیجے پر پہنچیں گی ،اس بارے میں تمام پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے، پولیس اور دیگر تحقیقاتی اداروں نے سیکورٹی آفس کو سیل کر دیا ہے ۔
دوروزقبل نامعلوم افرادنے سیکورٹی آفس میں گھس کر ریکارڈ ضائع کردیاتھا۔