پاکستان
07 اکتوبر ، 2016

علامہ شاہ تراب الحق قادری کراچی میں سپرد خاک

علامہ شاہ تراب الحق قادری کراچی میں سپرد خاک

 

جماعت اہلسنت کے سربراہ اور معروف عالم دین علامہ شاہ تراب الحق قادری کوکراچی میں سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں ان کے ہزاروں عقیدت مندوں کے ساتھ مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

امیر جماعت اہلسنت علامہ شاہ تراب الحق قادری کی نماز جنازہ ایم اے جناح روڈ، میمن مسجد کے سامنے ادا کی گئی، نماز جنازہ ان کے صاحبزادے مولانا شاہ عبدالحق قادری نے پڑھائی۔

جنازے میں شریک سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے مرحوم کی سیاسی و دینی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

شاہ تراب الحق قادری کے جسد خاکی کو کھوڑی گارڈن میں میمن مسجد کے احاطے میں سپرد خاک کیا گیا، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

مزید خبریں :