Geo News
Geo News

پاکستان
17 اکتوبر ، 2016

مصطفیٰ کمال کے پاس ثبوت ہیں تو سامنے لائیں، گورنر سندھ

مصطفیٰ کمال کے پاس ثبوت ہیں تو سامنے لائیں، گورنر سندھ

 

گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کے الزامات کو مسترد کردیا ہے،ڈاکٹر عشرت العباد کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کمال کے پاس ان کے خلاف ثبوت ہیں توسامنے لائیں۔

انہوں نے مصطفیٰ کمال کی جانب سے خود پر لگائے گئے الزامات پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ سیاست میں ناکامی کے بعد مصطفیٰ کمال بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، گورنر رکھنا یا ہٹانا وزیراعظم کی صوابدید ہے،میری خواہش نہیں، بانی ایم کیوایم سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں۔

مزید خبریں :