31 اکتوبر ، 2016
وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کا قافلہ اٹک کے علاقے برہان انٹر چینج پہنچ گیاجہاں پی ٹی آئی کے کارکنوں کا پولیس سے تصادم ہوا ہے۔
پولیس نے تحریک انصاف کے کارکنوں پر شیلنگ کی ہے، پی ٹی آئی کے کارکنوں نے برہان انٹرچینج کے قریب جھاڑیوں میں آگ لگادی ہے،جبکہ تحریک انصاف کی رکاوٹیں ہٹانے والی کرین بھی قافلے کی گاڑیوں میں پھنس گئی ہے۔