Geo News
Geo News

پاکستان
01 نومبر ، 2016

عمران خان نے کل کا احتجاج موخرکردیا

 

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو اپنی اخلاقی فتح قرار دیتے ہوئے منگل کو ہونے والا احتجاج موخر کردیا ہے ۔ اس کے بدلے انہوں نے ’ یوم تشکر ‘منانے کا اعلان کیا ہے۔

سپریم کورٹ میں آج ہونے والی سماعت میں پاناما لیکس پر وزیراعظم نواز شریف اور پی ٹی آئی سربراہ کمیشن کے قیام پر رضا مند ہوگئےتھے۔

پاناما لیکس پر سپریم کورٹ کے لارجر بنچ کی سماعت 3نومبر تک ملتوی ہونے کے بعد مسلم ن کے رہنما خواجہ آصف اور سعد رفیق نے پی ٹی آئی سربراہ کو مشورہ دیا تھاکہ ہم بھی مان گئے ہیں اور آپ بھی مان گئے ہو،اب کل کا احتجاج ختم کردینا چاہیے۔

 

مزید خبریں :