پاکستان
26 نومبر ، 2016

جنرل قمر جاوید باجوہ نے جہاں کام کیا، وہاں نام کمایا

 

 

جنرل قمر جاوید باجوہ کو چیف آف آرمی اسٹاف مقرر کردیا گیا ہے، ان کے سینئر افسران کا ان کے متعلق کہنا ہے کہ انہوں نے جہاں بھی کام کیا، وہاں نام کمایا اور پورے لگاؤ سے کام کیا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا تعلق انفنٹری کی بلوچ رجمنٹ سے ہے، فور اسٹار جنرل بنائے جانے سے پہلے وہ انسپکٹرجنرل ٹریننگ اینڈ ایویلوایشن کے عہدے پر فائز تھے، جنرل قمر باجوہ نے 62ویں پی ایم اے لانگ کورس سے کمیشن حاصل کیا۔

جنرل باجوہ آرمی کی سب سے بڑی ٹین کور کو کمانڈ کرچکے ہیں جو کنٹرول لائن کے علاقے کی ذمے داری سنبھالتی ہے۔

انہوں نے لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر بطور جی ایس او اور بطور میجر جنرل فورس کمانڈ ناردرن ایریاز کی سربراہی کی، اس طرح تین بار 10کور میں خدمات انجام دیں جس کے باعث انہیں آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات کے سیکیورٹی معاملات کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔

جنرل باجوہ ماضی میں انفنٹری اسکول کوئٹہ میں کمانڈنٹ رہے، کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں بطور بریگیڈ کمانڈر بھی فرائض انجام دیے۔

جنرل قمر باجوہ سے قبل جنرل یحییٰ خان، جنرل مرزا اسلم بیگ اور جنرل اشفاق پرویزکیانی کا تعلق بھی بلوچ رجمنٹ سے تھا۔

مزید خبریں :