01 فروری ، 2017
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے پاکستان کو بھی امیگریشن پابندی والے ممالک میں شامل کرنا منفی اقدام اور دو ممالک کے درمیان تنائو پیدا کرنے کا سبب بنے گا۔
واشنگٹن میں امریکی انسٹی ٹیوٹ برائے امن کے تحت مکالمے سے خطاب میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان کو امیگریشن پابندی میں شامل کرنا دونوں ممالک کے درمیان تنائو کا سبب بنے گا، یہ امریکا کا ایک اور منفی اقدام ہوگا۔