13 فروری ، 2017
آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کا کہنا ہے کہ لاہور میں پنجاب اسمبلی کے سامنے ہونے والا دھماکا خودکش تھا جس میں 13شہادتوں کی تصدیق ہوگئی ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ دھماکا شام 6بج کر 10منٹ پر ہوا، جس میں شہید ہونے والوں میں 6سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔
آئی جی پنجاب نے یہ بھی بتایا کہ ڈی آئی جی کے گن مین نے حملہ آور کو روکنے کی کوشش کی تھی۔