18 فروری ، 2017
کراچی میں چیئرمین ایف بی آرکی زیر صدارت ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس ہوا، جس میں چیئرمین ایف بی آرنے ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے مارکیٹ سروے کرنے کی ہدایت کردی ۔
ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ کم از کم ایک سگریٹ پر دوروپے ڈیوٹی اور ٹیکس عائد ہے، اسمگلڈ سگریٹ کی فروخت پر کریک ڈاؤن کیلئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
ایف بی آر حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ 20 سگریٹ کے پیکٹ پر40روپے ڈیوٹی اور ٹیکس عائد ہے،رواں مالی سال کیلئے بجٹ میں ایف بی آر کا ہدف 3621 ارب روپے ہے۔
ایف بی آرحکام نے مزید کہا کہ رواں مالی سال 7 ماہ میں 1870 ارب روپےٹیکس ریونیو جمع ہوا،جبکہ آئندہ ساڑھے چار ماہ میں ہدف پورا کرنے کیلئے 1750روپے ٹیکس ریونیو جمع کرنا ہوگا۔