Geo News
Geo News

پاکستان
19 فروری ، 2017

پاک فوج کی سرحدی علاقے میں پھر کارروائی، 20دہشتگرد ہلاک

پاک فوج کی سرحدی علاقے میں پھر کارروائی، 20دہشتگرد ہلاک

پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر پاک فوج کی دوسرے روز بھی کارروائی کی ہے، افغان ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران 15 سے 20 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی کارروائی میں ہائی ویلیو ٹارگٹ کمانڈر رحمان بابا بھی ہلاک ہوا ہے، جو دہشت گردوں اور خود کش بمباروں ک وتربیت دیتا تھا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے 10 سے 12 تربیتی کیمپ، ٹھکانے اور اسلحہ ڈپو تباہ ہوا ہے،تباہ کیے گئے کیمپوں میں جماعت الاحرارکے کمانڈر ولی کا کیمپ بھی شامل ہے۔

افغان ذرائع کہتے ہیں کہ دو روز میں جماعت الاحرار اور ٹی ٹی پی کے اہم کیمپ تباہ کیے گئے ہیں ،پاک فوج نے دہشت گردوں کے کیمپوں کو توپ خانے سے نشانہ بنایا۔

مزید خبریں :