Geo News
Geo News

پاکستان
04 مارچ ، 2017

پاکستان سپر لیگ فائنل کیلئے قذافی اسٹیڈیم سج گیا

پاکستان سپر لیگ فائنل کیلئے قذافی اسٹیڈیم سج گیا

 

پی ایس ایل فائنل کے لیے قذافی اسٹیڈیم سج گیا، کاونٹ ڈاؤن کے ساتھ شائقین کے دلوں کی دھڑکنیں بھی تیز ہونے لگیں، میگا ایونٹ کو سحرانگیز بنانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، ساؤنڈ سسٹم اور واک تھرو گیٹ لگ گئے، ٹکٹوں کی آن لائن سیل بھی دوبارہ شروع ہو گئی ۔

پی ایس ایل ٹو کے میگاایونٹ کیلئے قذافی اسٹیڈیم میں شایان شان منظر سج گیا، علاقے کی سڑکیں دھل گئیں، کرکٹ دیوانوں کے لیے راستے بچھ گئے، واک تھرو گیٹ نصب کردیئے گئے۔

میگاایونٹ کی سج دھج بڑھانے کے لیے سحرانگیز تقریب کی تیاریاں بھی مکمل ہوگئی،عائشہ عمراوراحمد بٹ میزبانی کے لیے تیار ہیں تو گلوکار فاخر محمود، علی عظمت اور فرہاد ہمایوں آواز کا جادو جگانے کو بےتاب ہیں،ڈی جے ولی سنز ساؤنڈ سسٹم بھی لگ گیا، گیت جذبے گرمائیں گے، سریلی دھنیں بکھریں گی۔

کرکٹ دیوانوں کی دیوانی دیکھتے ہوئے ٹکٹوں کی آن لائن سیل پھر سے شروع ہوگئے، ویب سائٹ پر 8اور 12 ہزار والے ٹکٹ دستیاب ہیں۔

قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات ہیں، اسٹیڈیم کا فضائی جائزہ لیا جارہا ہے، سی سی پی او اور ڈی آئی جی آپریشنز نے علاقے کا دورہ کیا۔

فائنل ایونٹ کےلیے مخصوص پارکنگ ایریاز میں محکمہ ایکسائزکی 5 ٹیمیں تعینات ہیں،ہر گاڑی کا ڈیٹا چیک ہوگا، پارکنگ سے اسٹیڈیم تک جانے کے لیے شٹل سروس کی بسیں پہنچ گئیں۔

پشاور زلمی کے لیے گانا گانے والی گلوکارہ شگفتہ اعوان فائنل کا ٹکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہیں، جس پر انہوں نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ احتجاج بھی کیا۔

 

مزید خبریں :