Geo News
Geo News

کھیل
16 مارچ ، 2017

اسپاٹ فکسنگ کرنے والوں کو جیل بھیجیں گے،وزیرداخلہ

اسپاٹ فکسنگ کرنے والوں کو جیل بھیجیں گے،وزیرداخلہ

وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ اسپاٹ فکسنگ کرنے والوں کو جیل بھیجیں گے، اسپاٹ فکسنگ پاکستان کرکٹ بورڈ یا چند کھلاڑیوں کا مسئلہ نہیں پاکستان کی نیک نامی اور ساکھ کا مسئلہ ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ کیا ہم نے ٹھیکا لے لیا ہے کہ کرکٹرز کو عزت دیں اور ان میں سے کچھ کرکٹرز بار بار ہماری عزت خاک میں ملائیں۔

چوہدری نثار نے مزید کہا کہ کرکٹ کی عزت کے لیے ہمیں کوڑا کرکٹ باہر نکالنا ہوگا، کرکٹ بورڈ اسپاٹ فکسنگ میں صرف پابندی لگاسکتا ہے، جیل نہیں بھیج سکتا،ایف آئی اے جیل بھیجے گا۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے اسپاٹ فکسنگ کے معاملے پر شرجیل خان، ناصر جمشید، خالد لطیف اور محمد عرفان کو نوٹس بھیج دیے ہیں اور انہیں 20اور 21مارچ کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کرلیا ہے۔

 

مزید خبریں :