قطری شہزادے کا بنایا گیا برگر 10 لاکھ میں فروخت

Qatri Shehzaday Ka Banaya Gaya Burger 10 Lac May Farokht

شہزادے نے برگر تیار کیا ہے، قیمتی تو ہوگا، قطری شہزادے نے دبئی میں شیفس کے ساتھ مل کر مزیدار چیز برگر بنایا، جو دس ہزار ڈالر یعنی دس لاکھ روپے میں فروخت ہوا۔

قطر کے شہزادے شیخ محمد بن عبداللہ آل ثانی نے برگر بنانے میں شیفس کی مدد کی اور عام سے برگر کو انتہائی خاص بنادیا۔

دبئی میں قطری شہزادے کے ہاتھوں تیار ہوئے اس امارتی برگر کی فروخت سے جو رقم حاصل ہوئی ہے وہ کینسر کی آگہی مہم میں استعمال کی جائے گی۔