19 مارچ ، 2017
لاہور کے اتوار بازاروں میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چھاپوں کے دوران ناقص پھل ، سبزیاں اور ناقص بسکٹ ضائع کر دئیے۔
لاہور میں وحدت روڈ، گلشن راوی اور جوہر ٹاؤن کےاتوار بازار وں میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے عملے نے چھاپے مار کر چھ سو کلو ناقص پھل ، سبزیاں، ناقص بسکٹ اور 80 لیٹر ایکسپائرڈ کولڈ ڈرنک ضائع کر دی۔
ناقص صفائی پر ایک بیکری کو بیس ہزار روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ مختلف شہروں میں گٹکا فروخت کرنے والے اکتیس پوائنٹس بھی سیل کردیے گئے۔