کھیل
28 مارچ ، 2017

دوسرے ون ڈے میں آج سری لنکا اور بنگلہ دیش آمنے سامنے ہونگے

دوسرے ون ڈے میں آج سری لنکا اور بنگلہ دیش آمنے سامنے ہونگے

سری لنکا اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل منگل کو دمبولا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ مہمان ٹیم بنگلہ دیش کو 3میچوں کی سیریز میں 0-1کی برتری حاصل ہے۔

پہلے میچ میں بنگال ٹائیگرز نے 90 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔ ہوم سائیڈ بدلہ لینے اور سیریز برابر کرنے کیلیے بے چین ہے۔

میچ کے حوالے سے بنگلہ دیشی کپتان مشرفی مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ میری خواہش ہے کہ بیٹسمین دوسرے میچ میں بھی اچھی فارم کا مظاہرہ کریں۔

دوسری جانب سری لنکا کے لیے اچھی خبر نہیں ہے اسے سیریز کے بقیہ میچز میں بیٹسمین نروشن ڈکویلا کی خدمات حاصل نہیں ہونگی۔

مزید خبریں :