کھیل
28 مارچ ، 2017

محمدعرفان نے جواب کےلئے ایک دن کاوقت مانگ لیا

محمدعرفان نے جواب کےلئے ایک دن کاوقت مانگ لیا

ذیشان بخش...عرفان پی سی بی ہیڈ کوارٹر پہنچے مگرجواب جمع کرانے کےلیے ایک دن کاوقت مانگ لیا، عرفان کا کہنا ہے کہ جواب تیار کر رہا ہوں،بدھ کو تفصیلی جواب جمع کرا دوں گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے محمد عرفان کو ایک دن کی مہلت دےدی۔

اسپاٹ فکسنگ کیس کے ایک اہم کردار محمد عرفان، آج پی سی بی ہیڈ کوارٹر تو پہنچے لیکن چارج شیٹ کا جواب جمع نہ کروا سکے، اینٹی کرپشن یونٹ فاسٹ بولر کی درخواست پر مزید ایک دن کی مہلت دے دی۔

بکیز سے رابطے ہوئے، بتانے میں تاخیر ہوئی، چارج شیٹ ملی، جس کا جواب دینے میں بھی تاخیر ہوئی، محمد عرفان پر الزام ہے کہ بکیز نے ان سے رابطہ کیا لیکن انہوں نے اسے چھپائے رکھا،پی سی بی نے عرفان کو معطل کردیا اور چارج شیٹ کیا۔

چودہ دن پورے ہونے پر بھی عرفان کے وکلاء جواب تیار نہ کر سکے، فاسٹ بولر پی سی بی ہیڈ کوارٹر پہنچے ضرور لیکن جواب جمع کرانے نہیں بلکہ ایک دن کی مہلت مانگنے۔

پی سی بی نے ان کی درخواست منظور کی اور کل پھر طلب کر لیا، ویسے عرفان پر لگائی گئی شق 2اعشاریہ4اعشاریہ4 کی کم سے کم سزا 6ماہ اور زیادہ سے زیادہ عمر بھر کی پابندی ہے۔

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں خالد لطیف، شرجیل خان، شاہ زیب حسن کو بھی چارج شیٹ کیا جا چکا ہے، جبکہ انگلینڈ میں مقیم ناصر جمشید معطل ہیں۔

مزید خبریں :