کھیل
28 مارچ ، 2017

کوہلی نےآسٹریلوی کھلاڑیوں سے دوستی ختم کرنے کا اعلان کردیا

کوہلی نےآسٹریلوی کھلاڑیوں سے دوستی ختم کرنے کا اعلان کردیا

جیت کا نشہ ایسا چڑھا کہ اسپورٹس مین اسپرٹ ہی ایک طرف رکھ دی، بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے آسٹریلیا کے خلاف 4ٹیسٹ میچز کی سیریز جیتنے کے بعد آسٹریلوی کھلاڑیوں سے دوستی ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔

جیت کا نشہ یا خود پر غرور ،جو بھارتی کپتان کا غصہ اب تک ٹھنڈا نہ ہوا، انہوں نے کھیل کے میدان میں ہونے والی بد مزگی بُھلانے کے بجائے، ساری دوستیاں ہی بُھلادیں ۔

آسٹریلیا کے خلاف چار ٹیسٹ میچز کی سیریز جیتنے کے بعد ان کا مزاج ایسا بدلا کہ ویرات کوہلی نے آسٹریلوی کھلاڑیوں کے ساتھ دوستی ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔

پوسٹ میچ کانفرنس میں کوہلی نے کہا کہ اُن کی اب کسی بھی آسٹریلوی کھلاڑی سے دوستی نہیں اور نہ ہی ان پر بھروسہ ہے۔

چار ٹیسٹ میچز کی سیریز کے دوران میدان میں ویرات کوہلی کا رویہ جارحانہ رہا، جس کی وجہ سے کئی بار تلخی پیدا ہوئی، اس دوران انہیں اسپورٹس کا ڈونلڈ ٹرمپ بھی کہا گیا۔

بھارت کے اینگری کیپٹن نے اپنے گریبان میں جھانکے بغیر ساری تلخیوں کا ملبہ آسٹریلوی ٹیم پر ہی ڈالا اور یہ بھی بھول گئے کہ کھیل کے میدان میں ہونے والی گرما گرمی تو کھیل کا حصہ ہے، اسپورٹس مین میدان کا جھگڑا میدان میں ہی چھوڑ کر آتا ہے۔

مزید خبریں :