کھیل
28 مارچ ، 2017

بھارت نے آسٹریلیا کو ہرا کر ٹیسٹ سیریز 2-1سے نام کرلی

بھارت نے آسٹریلیا کو ہرا کر ٹیسٹ سیریز 2-1سے نام کرلی

بھارت نے آسٹریلیا کو چوتھا ٹیسٹ 8 وکٹ سے ہرا کر نہ صرف سیریز دو ایک سے اپنے نام کرلی بلکہ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار رکھتے ہوئے ٹیسٹ میس اور ایک ملین ڈالرز بھی حاصل کر لیے۔

دھرم شالہ ٹیسٹ کا فیصلہ چوتھے ہی روز ہوگیا، بھارت کو مزید 87 رنز درکار تھے جو اُس نے دو وکٹ کے نقصان پر بنا لیے۔

مرلی وجے 8 اور پجارا بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے، راہول 51 اور رہانے 38 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

بھارت نے 8وکٹ کی فتح کے ساتھ سیریز بھی دو ایک سے اپنے نام کر لی، صرف یہی نہیں بلکہ ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن کے ساتھ میس اور ایک ملین ڈالرز کی انعامی رقم بھی حاصل کرلی۔

مزید خبریں :