کھیل
28 مارچ ، 2017

فیفا نے لائنل میسی پر 4میچز کی پابندی عائد کردی

فیفا نے لائنل میسی پر 4میچز کی پابندی عائد کردی

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے ارجینٹینا کے سپر اسٹار لائنل میسی پر چار میچز کی پابندی لگا دی، ورلڈ کپ کوالیفائرز میں چلی کے خلاف میچ میں میسی نے میچ آفیشل سے بد کلامی کی تھی۔

بڑے کھلاڑی کی بری حرکت سامنے آئی،مشہور زمانہ لائنل میسی نے چلی کے خلاف میچ میں آفیشلز کو مغلظات بکیں، نتیجہ یہ نکلاکہ ان پر ایک دو نہیں چار میچز کی پابندی عائد کردی گئی، فیفا نے بارسلونا کے سپراسٹار اور ارجنٹینا کے کپتان میسی کو 4میچز کے لیے بین کر دیا۔

یعنی ارجنٹینا کی ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائر کے اگلے چار میچز بنا میسی کے کھلیے گی، وہ میسی جو بارسلونا کو نہ جانے کتنی کامیابیاں دلا چکے ہیں،ان پر پابندی کے بعد ارجینٹیا کی ٹیم بولیویا، یوروگوائے،وینزویلا اور پیرو کے خلاف میچز کھیلے گی۔

مزید خبریں :