Geo News
Geo News

کھیل
29 مارچ ، 2017

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کراچی پہنچ گئی ، رونمائی 30مارچ کو ہوگی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کراچی پہنچ گئی ، رونمائی 30مارچ کو ہوگی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ایشیائی ملکوں کا سفر کرتے ہوئے منگل کو کراچی پہنچ گئی ہے۔

جمعرات کو ٹرافی کی کراچی کے کئی مقامات پر تقریب رونمائی ہوگی، تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ ٹرافی کے پروگراموں کو مکمل خفیہ رکھ رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرافی ڈیفنس کے ایک کلب میں رکھی گئی ہے، جہاں سے یہ ٹرافی مزار قائد، ایدھی ہوم اور موہٹہ پیلس بھی جائے گی۔

مزید خبریں :