Geo News
Geo News

کھیل
29 مارچ ، 2017

پاک بھارت سیریز رواں سال دبئی میں ہونے کا امکان

پاک بھارت سیریز رواں سال دبئی میں ہونے کا امکان

بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے کرکٹ سیریز کھیلنےکے لئےاپنی حکومت کوخط لکھ دیا ہے۔حکومت کی اجازت ملنے پر میچز رواں سال دبئی میں ہونے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان سے سریز کھیلنے کے لئے بھارتی بورڈ نے ہوم منسٹری کو درخواست دے دی ۔ اگر حکومت نے اجازت دی تو نومبر میں یواے ای میں پاک بھارت سیریز ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ پاک بھارت سریز گزشتہ برس کھیلی جانی جاتی تھی جس کے لیےبھارتی حکومت نے اجازت نہیں دی تھی۔مگر اب بھارتی بورڈ پاکستان کے ساتھ نیوٹرل وینیو پر سریز کھیلنے کے لئے تیار ہوگیا ہے۔

مزید خبریں :