29 مارچ ، 2017
پاک بھارت مجوزہ کرکٹ سیریز پر بھارتی حکومت کا ردعمل سامنے آ گیا ،بھارتی وزیرمملکت برائے داخلہ نے کہا ہے کہ ابھی ایساماحول نہیں کہ دونوں ممالک کرکٹ کھیل سکیں۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پاک بھارت کرکٹ کی تجویز آئے گی تو اس معاملے کو دیکھیں گے ،تاہم ابھی ایسا ماحول نہیں ہے۔
چیئرمین آئی پی ایل راجیو شکلا نے کہا کہ پاکستان کےساتھ کھیلنےکیلئےبھارتی بورڈ کےخط کاعلم نہیں،میراہمیشہ سےموقف ہےکہ کرکٹ کوسیاست سےالگ رکھناچاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کےساتھ کرکٹ کھیلنےپربھارتی حکومت جوبھی فیصلہ کرےگی مانیں گے۔