Geo News
Geo News

کھیل
29 مارچ ، 2017

ٹینس کی شہزادی ماریا شرا پوووا کورٹ میں واپسی کیلئے تیار

ٹینس کی شہزادی ماریا شرا پوووا کورٹ میں واپسی کیلئے تیار

ممنوعہ ادویات استعمال کرنے کی سزا میں پابندی کا سامنا کرنیوالی معروف ٹینس اسٹار ماریا شراپوا سزا بھگتنے کے بعد کورٹ میں واپسی کیلئے تیار ہیں، جنہوں نے اپنے ایک ٹی وی انٹرویومیں ٹینس کورٹ میں واپس آنے پر خوشی کااظہار کیا ہے ۔

ماریا نے کہا کہ ٹینس کورٹ میں کھیلنا اگرچہ کچھ مشکل ہو گا، تاہم وہ گزشتہ4 مہینوں سے سخت پریکٹس میں مصروف رہی ہیں۔

سابق عالمی نمبر ون 26 اپریل کو اسٹٹ گارٹ ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ میں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

انٹرویو میں ماریا نے مزید کہا کہ ٹینس ان کی زندگی کا اہم حصہ ہےم جس سے دور رہنا یقیناًنہایت مشکل تھا، تاہم انہوں نے یہ وقت اپنی فیملی کے ساتھ بھی گزارا۔

روسی ٹینس اسٹار کی اپیل پر کھیلوں کی ثالثی عدالت نے سزامیں نرمی کا فیصلہ کیا تھا ،جس کے بعدان کی کورٹ میں جلدواپسی کی راہ ہموار ہو گئی تھی اور2سال کی پابندی کی سزا میں کمی کے بعد انہوں نے 15مہینے کی پابندی کا سامنا کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ آسٹریلین اوپن چیمپئن شپ ماریا شراپوا کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تھا ،جس کے بعدانٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے پانچ بار گرینڈ سلم جیتنے والی کھلاڑی پردو سال کی پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

مزید خبریں :