پاکستان
04 اپریل ، 2017

جنرل کیانی پر الزام نہیں لگایا،خبر کی وضاحت مانگی ہے،نعیم الحق

تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے یوٹرن لے لیا، انہوں نے کہا کہ 2013ءکے انتخابات میں نواز شریف کو کامیاب کرانے کا الزام جنرل کیانی پر نہیں لگایا، ایک اخبار میں شائع خبر پر وضاحت دینے کا کہا تھا، شاہ زیب خانزادہ کے پروگرام میں دیا گیا بیان پارٹی پالیسی نہیں۔

انہوں نے جیونیوز سے گفتگو میں کہا کہ جنرل ریٹائرڈ اشفاق پرویز کیانی سے متعلق بیان اُن کی ذاتی رائے ہے، 2013 کے انتخابات سے متعلق ہمارے پاس ہزاروں شکایات آئی تھیں،عمران خان نے رات میں ہی ہدایت کی تھی کہ بیان کی وضاحت کی جائے۔

ایک سوال کے جواب میں نعیم الحق نے کہا کہ پارٹی ترجمان ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ وہ ذاتی رائے نہیں رکھ سکتے۔

 

مزید خبریں :