04 اپریل ، 2017
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سعودی اتحاد میں پاکستان کا کردار سعودی سرحد کے اندرہوگا، پاکستانی فوج کے 12سو سے 13سو اہل کار پہلے ہی سعودی عرب میں موجود ہیں۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ نعیم الحق کے بیان پرتبصرہ بھی نہیں کرنا چاہتے اوراگرپی ٹی آئی کے پاس کوئی ثبوت ہیں توعدالت میں جائے۔
وزیردفاع خواجہ آصف نے انٹرویومیں مزید کہا کہ جنرل راحیل شریف نے مدت ملازمت میں توسیع کی درخواست نہیں کی تھی، تاہم ان کی پارٹی کے کچھ ساتھیوں نے رائے دی تھی کہ جنرل راحیل کی مدت میں توسیع کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی جنرل راحیل کی توسیع کےمعاملے پرکوئی دورائےنہیں تھی، سعودی عرب میں 26 لاکھ پاکستان کام کررہے ہیں، پاکستانی فوج کے 12سے 13سو اہل کارپہلے سے سعودی عرب میں موجود ہیں اور سعودی اتحاد میں پاکستان کا کردار سعودی بارڈرکے اندر ہو گا۔
خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ جنرل کیانی کی خواہش پر ان کو مدت میں توسیع دی گئی ہوگی،شرجیل اور عاصم کے معاملے پر پیپلزپارٹی سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔