19 اپریل ، 2017
وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نگاہیں جمی ہیں، توجہ مرکوز ہے، دل تیار ہیں، کھیل شروع دنیا والو!
سپریم کورٹ کے پاناما کیس پر کل آنے والے فیصلے کے حوالے سے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ایک بیان میں مریم نواز کا مزید کہناتھا کہ ایک طرف وہ ہیں، جن کی تمام سازشیں ناکام ہوگئیں اور ان کا مستقبل مخدوش ہے۔
انہوں نے کہا کہ مخالفین نے اپنی تمام امیدیں عدالتی فیصلے سے وابستہ کرلی ہیں، جب آپ نے کچھ کیا نہیں تواللہ پریقین رکھیں اورکامیابی کے لیے کام کریں۔
مریم نواز کا یہ بھی کہنا ہے کہ لوگ نوازشریف سے محبت کرتے ہیں،وزیراعظم کا بیانیہ تعمیری، ترقی اور خوشحالی کا ہے،کبھی اپنے والد یا خاندان کو پریشان اور تشویش میں مبتلا نہیں دیکھا، ایسا جب ہوتا ہے جب آپ اللہ پر بھروسا کرتے ہیں۔