20 اپریل ، 2017
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزار احسن کہتے ہیں کہ جے آئی ٹی بنانا نواز شریف کو راہ فرار دینے کے برابر ہے۔
اعتزاز احسن نے سابق صدر اور پی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دو سینئر ججوں نے نوازشریف کو نااہل قرار دیا ہے،باقی 3ججز نے اس رائے کی تردید نہیں کی،معاملہ مؤخر کر دیا ۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ دو سینئر ججز کی رائے سپریم کورٹ کی رائے سمجھی جا سکتی ہے،اکثریتی فیصلے میں سے نظریہ ضرورت کی باس آتی ہے ۔