Geo News
Geo News

پاکستان
24 اپریل ، 2017

میاں صاحب ججوں نے بھی کہہ دیا گونواز گو:زرداری

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میاں صاحب اب تو ججوں نے بھی گونواز گو کہہ دیا ہے ، آپ کو جانا ہوگا۔

مردان میں جلسے سے خطاب میں آصف زرداری نے کہا کہ میاں صاحب نے وہ کتاب پڑھی ہوتی جس کا ذکر جج نے فیصلے میں کیا تو انھیں فیصلہ سمجھ آجاتا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی جج نے وزیراعظم کو بے قصور قرار نہیں دیا ، میاں صاحب کے لئے ججوں نے بھی گو نواز گو کہہ دیا ہے۔

پی پی کے شریک چیئرمین کا کہناتھاکہ سی پیک پشتونوں سے چوری ہوا ہے، اسے واپس دلائیں گے ،شناختی کارڈ بلاک کرنے کے عمل کی مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سیاست کے کپتان کو نہ پشتو آتی ہے نہ پختونخوا کا ایڈرس رکھتا ہے، خود کو خان کہنے ولے لیڈر کا شجرہ پشتونوں سے نہیں، صرف ٹائیگر نیازی سے ملتا ہے ۔

آصف زرداری نے مزید کہا کہ کپتان خود کو نوجوانوں کا لیڈر قرار دیتا ہے جبکہ اس کی عمر مجھے سے بھی چار سال زیادہ ہے،درحقیقت بلاول بھٹو نوجوانوں کا قائد ہے۔

مزید خبریں :