26 اپریل ، 2017
قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ڈان لیکس کی رپورٹ کا سب کو پہلے سے پتہ تھا، چوہدری نثارکابیان تھاکہ جج صاحب کہہ رہےہیں کوئی متفق نہیں۔
خورشید شاہ نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب کو چھوڑکرچھوٹے سےسرکاری ملازم کو گھسیٹیں گے،اس رپورٹ کے مطابق کسی کمزور کو قربانی کا بکرا بنایا جائے گا۔
قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کسانوں کوخوشحال دیکھنا نہیں چاہتی، بار دانہ تقسیم کے معاملے پر جو کچھ ہورہاہے،وہ قابل افسوس ہے۔