03 مئی ، 2017
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل زبیر محمود حیات کی سعودی عرب کے فرمانروا نے شاہ سلمان بن عبد العزیز سے ملاقات کی جس میں پاک سعودی تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جدہ میں جنرل ز بیر محمود حیات نےسعودی چیفس آف جنرل اسٹاف جنرل عبدالرحمان بن صالح سے بھی ملاقات کی ۔
جنرل زبیر محمود کو سعودی عرب کا اعلی ترین فوجی ایوارڈ کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسی لینس بھی دیا گیا ہے۔