06 مئی ، 2017
کراچی میں پہلے ڈانس فیسٹیول کا آغاز ہو گیا ہےجس میں ڈیڑھ سو سے زائد فنکاروں نے حصہ لیا۔
موسیقی اور ادب کے بعد رقص کے فن کو اجاگر کرتا یہ اپنی نوعیت کا پہلا فیسٹیول ہے۔
آرٹس کونسل کراچی کے زیر اہتمام منعقدہ اس فیسٹیول میں ملک بھر سے درجنوں آرٹسٹس اور کورئیوگرافرز اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
فنکاروں کی جانب سے کئی اقسام کے رقص کو پیش کیا جارہا ہے۔
دو روزہ ڈانس فیسٹیول کا آج آخری روز ہے۔