کھیل
30 مئی ، 2017

چیمپئنز ٹرافی:بھارت کیخلاف پاکستان کا پلڑا بھاری

چیمپئنز ٹرافی:بھارت کیخلاف پاکستان کا پلڑا بھاری

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 4جون کو کھیلا جائے گا ،دونوں ٹیموں کی تاریخ پر نظر ڈالیں تو پاکستان کا پلڑا بھاری ہے۔

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جانے والی ایشنر سیریز دنیا میں مقبول ہوا کرتی تھی ،لیکن موجودہ دور میں پاک بھارت میچز کو سب سے زیادہ دیکھا جاتا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچز سنسی خیز ہوا کرتے ہیں،فیلڈمیں ہونے والے جھگڑے ،پرفارمنس،جوش ولولہ ایسی دلچسپی پید ا کردیتے ہیں کہ کوئی بھی ٹی وی سیٹ کے سامنے سے ہلنے کو تیار ہی نہیں ہوتا ۔

2017 کی چیمپئنز ٹرافی میں 4جو ن کو ہونے والے میچ سے قبل پاکستان اور بھارت تین مرتبہ مدمقابل آئے،جن میں 2بار گرین شرٹ کامیاب رہی ۔

ون ڈے کرکٹ کی بات کی جائے تو پاکستان 127 میں سے72میچز جیت کر آگے ہے جبکہ بھارت نے 51 میچز میں کامیابی حاصل ہے۔

چار جون کو چمپیئنز ٹرافی کا سب سے بڑ ا میچ ان ہی دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا جائےگا،جس کی تمام ٹکٹ پہلے ہی فروخت ہوچکی ہیں،ساتھ ہی پوری دنیا اسے ٹیلی ویژن اسکرین پر براہ راست بھی دیکھے گی ۔

مزید خبریں :