07 جون ، 2017
پاناما کیس کی جے آئی ٹی ارکان کو دھمکیاں کون دے رہا؟ کون رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے ؟
جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا نے میڈیا سے گفتگو کے دوران دھمکیوں کے معاملے پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کا اعلان کر دیا۔
صحافی نے سوال کیا کہ کیا جے آئی ٹی کو دھمکیاں مل رہی ہیں؟ کیا رکاوٹیں ہیں؟ کون رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے؟
سربراہ جے آئی ٹی واجد ضیا نے کہا ہے کہ وہ اس معاملے پر علیحدہ درخواست دائر کریں گے، سب کچھ عوام کے سامنے آ جائے گا۔