کھیل
08 جون ، 2017

چیمپئنز ٹرافی :پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 19رنز سے شکست دیدی

چیمپئنز ٹرافی :پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 19رنز سے شکست دیدی

پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ کو 19رنز سے شکست دیدی۔پاکستان کو ڈک ورتھ لوئیس قانون کے تحت فاتح قرار دیا گیا ۔

یاد رہے کہ میچ پاکستان کی اننگز کے 27اوورز کے اختتام پر بارش کے باعث روک دیا گیا تھا اور کافی دیر بارش کے رکنے کا انتظار کیا گیا، تاہم جب بارش مقرر ہ وقت سے زیادہ دیر گزرجانے کے بعد بھی نہ رکی تو امپائروں نے میچ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان کو فاتح قرار دیدیا۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے گرین شرٹس کو جیت کے لیے 220رنز کا ہدف دیا تھا۔جنوبی افریقہ نےاپنے مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 219رنز بنائے تھے۔

جس وقت بارش شروع ہوئی اورامپائروں نے میچ روکنے کا فیصلہ کیا اس وقت پاکستان کی ٹیم نے 27اوورز کے کھیل میں تین وکٹوں کے نقصان پر 119رنز بنائے تھے، اس طرح وہ افریقی الیون سے 19رنز آگے تھی۔

بابر اعظم 31جبکہ شیعب ملک 17کے انفرادی اسکورز پر کریز پر موجود تھے۔جبکہ اظہر علی 9، فخر زمان 31 اور محمد حفیظ 26رنزبناکر پویلین لوٹ چکے تھے۔جبکہ پاکستان کی سا ت وکٹیں باقی تھیں ، اور اسے 23اوورز میں 101رنز بنانے تھے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے تینوں وکٹیں مورنی مورکل نے لیں۔پاکستان کے حسن علی مین آف دی میچ قرار دیا ۔گیا۔ دریں اثنا میچ کے بعد پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ہم نے میچ کے تینوں شعبوں میں بھرپور محنت کی، اور ہمارے بولروں نے بہت اچھی بولنگ کی جس کی وجہ سے ہم نے آج کامیابی حاصل کی۔ آج کا میچ ہمیں جیتنے کی ضرورت تھی۔

مزید خبریں :