08 جون ، 2017
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تصادم کی صورت میں آئینی اداروں کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا، ان کا کہنا ہے کہ ادارے ان کی قیادت کی قربانیوں سے بنے ہیں، تصادم کی صورت میں اداروں کے حق میں مسلم لیگ ن کے خلاف مزاحمت کریں گے۔
بلاول بھٹو کا لاہور میں پارٹی کے مشاورتی اجلاس میں کہنا تھا کہ ان کے عدالتی قتل ہوئے، لاشیں اٹھائیں، وزارتِ عظمیٰ اور حکومتیں قربان کیں، عدالتی فیصلوں کے آگے پارٹی عہدے تک قربان کئے لیکن اداروں کے ساتھ تصادم کی بجائے ان کے فیصلوں کو مانا۔
انہوں نے کہا کہ تختِ رائے ونڈ بھول جائے کہ وہ اپنے خاندان کیلئے اداروں کو قربان کریں گے، حکومت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، نواز شریف کو ماضی دہرانے نہیں دیں گے۔