11 جون ، 2017
پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ میاں صاحب بین الاقومی کرپشن میں ملوث ہیں، مگر قوم جس جے آئی ٹی سے توقع لگائے بیٹھی ہے وہ لاچار اور بے ضرر ہے ۔
ایک بیان میں پی پی رہنما کا کہناتھاکہ سونامی اور پانامی دونوں پریشان ہیں، ن لیگ میں جو اچھے لوگ ہیں وہ سب پیچھے ہٹ گئے ہیں، نواز شریف ایسی مصیبت میں پھنسے ہیں کہ کوئی شریف آدمی انہیں سپورٹ نہیں کررہا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی کے خلاف ن لیگ جیسی زبان کسی چھوٹے صوبے کا سیاستدان استعمال کرتا تو عبرتناک سزاملتی ۔
مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ن لیگ اور میاں صاحب نے چھوٹے صوبوں کے ساتھ جو تعلق رکھا ہے اس کا نتیجہ انھیں بھگتنا ہوگا ۔