دنیا
22 جون ، 2017

برطانیہ، 600عمارتوں میں گرینفل جیسے دھاتی خول ہونے کا انکشاف

برطانیہ، 600عمارتوں میں گرینفل جیسے دھاتی خول ہونے کا انکشاف

برطانیہ کی چھ سو بلند و بالا عمارتوں میں وہی دھاتی خول استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے جو گرینفل ٹاور میں آگ پھیلنے کی ممکنہ وجہ بنا۔

ترجمان وزیراعظم کا کہنا ہے کہ مقامی کونسلز کی جانب سے حکومت کوپیش کیے گئےاعداد وشمار میں برطانیہ کی چھ سوعمارتوں میں گرینفل ٹاور جیسے دھاتی خول استعمال کیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان عمارتوں سے متعلق معلومات کے لیے مقامی حکام سے رابطے میں ہیں، اسکاٹ لینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ کی عمارتیں اس لسٹ میں شامل نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ گرینفل ٹاورکے فلورز پر پائپوں کو کور کرنے کے لیے لگے دھاتی خولوں کو آگ پھیلنے کی ممکنہ وجہ بیان کیا جا رہا ہے۔

گذشتہ ہفتے برطانیہ کے گرینفل ٹاور میں آگ لگنے سے 79افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

مزید خبریں :