10 جولائی ، 2017
ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہےکہ سگریٹ نوشی کا استعمال چہرے کی جلد کے لیے بھی مضر ہے۔
انوائرمینٹل ہیلتھ میں شائع ہونے والی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ جس وقت سگریٹ منہ میں لی جاتی اسی وقت اس کا مطلب خطرے کی گھنٹی ہے جس کے تحت انفیکشن کا خطرہ پیدا ہوجاتا ہے۔
تحقیق کے مطابق سگریٹ میں 700 سے زائد زہریلے جراثیم پھیپھڑوں کو نقصان پہنچانے کے ساتھ چہرے کی جلد کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں اور یہ چہرے کی خوبصورتی کو متاثر کرتے ہیں۔
یونیورسٹی آف میری لینڈ میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق سگریٹ کے اندر 5 ہزار سے زائد زہریلے جراثیم ہوسکتے ہیں جن میں شامل ای کولائی، کلیبیسیلا اورسیڈومیناز ایروجینوزا شامل ہیں جن کی وجہ سے پیشاب اور جلد میں انفیکشن یا ہیضہ کی بیماری لاحق ہوجاتی ہے۔
محققین کے مطابق سگریٹ نوشی کی وجہ سے جلد میں خمیر انفیکشن کی شکایت بڑھتی ہے جس کے باعث لیکوریا، کھجلی اور فنگز ہو جاتا ہے۔
جب جکہ سگریٹ میں نیکوٹین پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے جلد میں سوزش بڑھ جاتی ہے اور اس کی وجہ سے کیل مہاسے کی مشکل سے جلد کو دوچار ہونا پڑتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہےکہ نیکوٹین کا زہریلا اثر ایچ پی وائرس کو بڑھاتا ہے جس کے نتیجے میں کینسر اور مسے کے امراض پیدا ہوتے ہیں۔