14 جولائی ، 2017
نوازشریف سےمستعفی ہونے کا مطالبہ کرنے والے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سیڈ خورشیدشاہ نےاپوزیشن جماعتوں کاآج اجلاس بلالیا۔
اجلاس میں پی ٹی آئی، ایم کیو ایم پاکستان، جماعت اسلامی، ق لیگ، اے این پی اور فاٹا ارکان شرکت کریں گے۔
اجلاس میں شرکت کی شیخ رشید اور آفتاب شیر پاو کوبھی دعوت دی گئی ہے۔
جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے رابطوں میں تیزی آگئی، قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے اپوزیشن رہنماوں سے مشاورت کی۔
مشاورت کے بعد خورشید شاہ نےاپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کااجلاس آج طلب کرلیا۔
اجلاس دن11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں ہوگا، جس میں تحریک انصاف، ایم کیو ایم پاکستان،جماعت اسلامی، مسلم لیگ ق،اے این پی ،فاٹا کے پارلیمانی لیڈر، آفتاب شیرپاو،شیخ رشید احمد اور انجینئرعثمان خان ترکئی بھی شرکت کریں گے۔
اپوزیشن کے پارلیمانی رہنماؤں میں مشاورت کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔