پاکستان
16 جولائی ، 2017

استعفیٰ مانگنے والوں کوئی شرم ،کوئی حیا ہوتی ہے، خواجہ آصف

استعفیٰ مانگنے والوں کوئی شرم ،کوئی حیا ہوتی ہے، خواجہ آصف

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ زیادہ عرصہ نہیں گزرا ایک پارٹی نے پارلیمنٹ سے استعفیٰ دئیے اور پھر ان کی واپسی کی بھیک مانگتی ہوئی اسمبلی میں آئی ۔

سیالکوٹ میں جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ اپنے استعفیٰ واپس لینے والے لوگ اب وزیراعظم سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں،ان سے کہوں گا کہ کوئی شرم ،کوئی حیا ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مخالفین نے ڈھائی سال قبل اسمبلی ميں استعفیٰ جمع کرائے تھے اور اسپیکر سے کہا کہ یہ منظوری کے لیے نہیں ہیں آج وہی لوگ وزیراعظم سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اپنے اپنے مفادات کی جنگ لڑ رہی ہیں،کوئی استعفیٰ مانگ رہا اور کوئی انتخابات کا مطالبہ کررہا ہے ،وزارت عظمیٰ نوازشریف کو ان لوگوں نے نہیں بلکہ عوام نے دی ہے۔

ان کا کہناتھاکہ کوئی شخص نوازشریف سے استعفیٰ کا مطالبہ نہیں کرسکتا ،وزیراعظم ہر امتحان میں سرخرو ہوں گے،یہ لوگ پہلے خود تو عدالتوں سے فارغ ہوکر دکھائیں۔

سی پیک کے حوالے سےخواجہ آصف نے کہا کہ سی پیک پر بہت سی بيرونی طاقتیں اثر انداز ہورہی ہیں،بیرونی طاقتیں پاکستان کو اپنے دباو میں رکھنا چاہتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اور اب ملک کو معاشی طاقت بنائیں گے ،دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ جنگ پاکستان نے لڑی ،ہماری قربانیاں بنی نوح انسان کی تاریخ حصہ بنیں گی ۔

مزید خبریں :