Geo News
Geo News

پاکستان
30 جولائی ، 2017

نواز شریف کی نااہلی سے جمہوریت یا پارلیمنٹ کو نقصان نہيں پہنچے گا، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری کا تقریب سے خطاب

Posted by Geo News Urdu on Sunday, July 30, 2017

لاڑکانہ: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ میں این آئی سی وی ڈی سینٹرکا افتتاح کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولرڈیزیزسینٹرکی تعمیرپر35کروڑ روپے لاگت آئی جبکہ سینٹرمیں اب تک 175 مریضوں کی مفت انجیوگرافی اور انجیوپلاسٹی کی جاچکی ہے۔

سینٹرمیں ابتدائی طور پرمریضوں کے لیے 12 کمرے تعمیر کیے گئے ہیں۔

افتتاح کے موقع پر بلاول بھٹو ذرداری نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے ہمیشہ صحت اور تعلیم پر خصوصی توجہ دی، این آئی سی ڈی میں عوام کے لیے مفت سہولیات میسر ہوں گی۔

بلاول بھٹو نے حکومت سندھ کی صحت کے حوالے سے کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ لاڑکانہ نے بہت قربانیاں دی ہیں۔

پاناما لیکس پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اس کا احترام کرتے ہیں جبکہ نواز شریف کی نااہلی سے جمہوریت یا پارلیمنٹ کو کوئی خطرہ نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ احتساب سب کا ہونا چاہیے اور ان کی پارٹی احتساب پر یقین رکھتی ہے۔

 

مزید خبریں :