تصاویر: ہزاروں مظلوم روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش ہجرت پر مجبور

مہانمار سے ہزاروں پناہ گزین مسلمان ہجرت کرکے بنگلہ دیش کی سرحد پر بنائے گئے کیمپوں میں منتقل ہو رہے ہیں۔

میانمار میں سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مظالم کے بعد ہزاروں مسلمان ملک چھوڑ کر بنگلہ دیش ہجرت پر مجبور ہو گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق میانمار سے ہجرت کرنے والے مسلمانوں کی تعداد 90 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

پاکستان نے روہنگیا مسلمانوں کے قتل اور نقل مکانی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے. ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ میانمار حکومت معاملے کی تحقیقات کرائے۔

ترجمان دفترخارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ میانمار کی حکومت ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لے اور روہنگیا مسلمانوں کے حقوق کے لئے اقدامات کرے۔

 ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری بالخصوصی او آئی سی کے ساتھ مل کر مسلم اقلیتوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرے گا۔


بنگلہ دیش کے علاقے اُخیا میں روہنگیا پناہ گزین ایک عارضی ٹینٹ کے نیچے بیٹھے ہیں— فوٹو اے ایف پی
روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش کے علاقے کوکس بازار کے قریب ایک ٹینٹ کے نیچے کھانا کھا رہے ہیں— فوٹو رائٹرز
بنگلہ دیش کے کوکس بازار کے قریب کتوپلانگ میں روہنگیا پناہ گزیں امداد ملنے کے منتظر ہیں— رائٹرز فوٹو
تکناف کے علاقے میں سرحد عبور کرنے کے بعد بنگلہ دیشی سیکورٹی فورسز کی جانب سے عارضی طور پر حراست میں لیے گئے پناہ گزیں جمع ہیں— رائٹر فوٹو
روہنگیا پناہ گزین ایک بوڑھی خاتون کو میانمار کے علاقے راخین سے بنگلہ دیش کی جانب لے کر جا رہے ہیں— اے ایف پی فوٹو
بنگلہ دیش کے علاقے اخیا میں قائم ایک پناہ گزین کیمپ میں میانمار سے ہجرت کرکے آنے والا خاندان اپنے سامان کے قریب بیٹھا ہے— فوٹو بشکریہ این وائے ٹائمز
ایک روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش میں قائم مہاجرین کیمپ کے قریب قبرستان میں دعا میں مصروف ہے— فوٹو بشکریہ این وائے ٹائمز
روہنگیا مسلمان میانمار میں ہونے والے مظالم سے بچنے کے لیے غیر قانونی طور پر امتولی کے مقام پر بنگلہ دیش کی سرحد عبور کر رہے ہیں— فوٹو این وائے ٹائمز
امتولی کے قریب مہاجرین ایک کیمپ میں آرام  کر رہے ہیں — فوٹو بشکریہ این وائے ٹائمز
روہنگیا مہاجرین بنگلہ دیش کی سرحد پر بنائے گئے ایک کیمپ کی مسجد میں آرام کر رہے ہیں — فوٹو بشکریہ این وائے ٹائمز
مہانمار میں پرتشدد واقعات سے بچ کر کئی دنوں کا سفر کرکے مہاجرین امتولی کے مقام پر بنگلہ دیش کی سرحد عبور کر رہے ہیں — فوٹو بشکریہ این وائے ٹائمز
بنگلہ دیشی سیکیورٹی اہلکار ایک مہاجر خاتون کو سرحد بنائے گئے عارضی گھر میں واپس بھیج رہا ہے — فوٹو بشکریہ این وائے ٹائمز
امتولی کے مقام پر روہنگیا مہاجرین غیرقانونی طور پر سرحد عبور کر رہے ہیں — فوٹو بشکریہ این وائے ٹائمز
بنگلہ دیش ہجرت کے دوران ایک روہنگیا مسلمان خاتون شمسو نحر تھکاوٹ اور سینے میں درد کے باعث بے ہوش گئیں — فوٹو بشکریہ این وائے ٹائمز
بنگلہ دیش کے علاقے کوکس بازار کے قریب روہنگیا مہاجرین عارضی گھروں کی تیاری کے لیے زمین تیار کر رہے ہیں — فوٹو رائٹرز
کوکس بازار کے علاقے میں روہنگیا مہاجرین ایک عارضی گھر بنانے میں مصروف ہیں — فوٹو رائٹرز
بنگلہ دیش کی سرحد عبور کرکے آنے والےروہنگیا مسلمان ایک بوڑھے شخص کو اٹھائے ہوئے ہیں — فوٹو رائٹرز
بنگلہ دیش پہنچنے کے بعد روہنگیا مہاجرین ایک نہر کو عبور کر رہے ہیں — فوٹو رائٹرز