Geo News
Geo News

Time 08 ستمبر ، 2017
پاکستان

کرپشن کیس: ڈپٹی چیرمین نیب کی عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد کی عدالت نے ڈپٹی چیرمین نیب امتیاز تاجور کی کرپشن کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

ڈپٹی چیرمین نیب سرکاری پروٹوکول میں اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں پیش ہوئے جن پر کرپشن کیسز ہیں۔

نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے گزشتہ روز شریف خاندان کے خلاف کرپشن کیسز کی منظوری دی تھی جب کہ ڈپٹی چیرمین نیب امتیاز تاجور بھی اس کارروائی کا حصہ تھے۔ 

خیال رہے کہ ڈپٹی چیرمین نیب امتیاز تاجور کے خلاف قائم مقام چئیرمین نادرا کی حیثیت سے نادرا فنڈز سے 61 لاکھ روپے اپنے اور اپنے خاندان کے افراد پر خرچ کرنے کا الزام ہے۔ 

نادرا کی شکایت پر ایف آئی  اے نے امتیاز تاجور کے خلاف انکوائری کر کے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔