Geo News
Geo News

Time 02 نومبر ، 2017
پاکستان

نااہل شخص کو سرکاری پروٹوکول دینا انتہائی شرمناک ہے، عمران خان

اسلام آباد: چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے پروٹوکول پر کڑی تنقید کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا کہ نااہل شخص کو ٹیکس دہندگان کے خرچے پرسرکاری پروٹوکول دینا انتہائی شرمناک ہے، وزیراعظم کیسےنواز شریف کوسرکاری پروٹوکول دے سکتے ہیں۔






عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم کیسے کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے والے کو پروٹوکول دے سکتے ہیں اور کیسے نوازشریف کو پنجاب ہاؤس میں رہائش کی منظوری دے سکتے ہیں۔











چیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھاکہ لیگی حکومت کا نواز شریف کو پروٹوکول جرم کوخوشنما بنانے کی کوشش ہے، نواز شریف کو پروٹوکول دے کرش ریفوں کی کرپشن اور سنگین مالی جرائم کوخوشنمابنایاجارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے 300 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی ہے اور وزیراعظم شاہد خاقان نواز شریف کی کرپشن چھپانے میں مدد کر رہے ہیں۔