پاکستان
06 اپریل ، 2012

جانتا ہوں پنجاب والوں کی گردن سے سریا کیسے نکالنا ہے،صدر زرداری

جانتا ہوں پنجاب والوں کی گردن سے سریا کیسے نکالنا ہے،صدر زرداری

لاہور … صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ وہ جانتے ہیں پنجاب والوں کی گردن سے سریا کیسے نکالنا ہے، شریفوں کی طاقت کا اندازہ ہے، مسلم لیگ ن کامقابلہ کر لوں گا۔ گورنر ہاوٴس لاہور میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز اور ضلعی صدور سے خطاب کرتے ہوئے صدر زرداری کا کہنا تھا کہ وہ انتخابات سے قبل پنجاب کے ہر ڈویژن میں جاکر بیٹھیں گے، مسلم لیگ ن کو رعایتیں اس لئے دیں کہ پرویز مشرف کو نکالنا پہلا ہدف تھا، اگر مسلم لیگ ن کو رعایتیں نہ دیتا تو پرویز مشرف کو نکالنا مشکل ہو جاتا۔ اس سے قبل پیپلز پارٹی کے جیالوں سے گفت گو کرتے ہوئے صدر زرداری کا کہنا تھا کہ دو ہزار آٹھ میں چھانگا مانگا کی سیاست کی بجائے مسلم لیگ ن کو پنجاب میں حکومت بنانے کا موقع دیا لیکن مسلم لیگ ن نے ان کے جذبے کو سراہنے کی بجائے فرعونیت کا مظاہرہ کیا۔

مزید خبریں :