LIVE

ویمن ورلڈ ٹی 20میںسدرہ امین کی شاندار اننگ ، گھر میں جشن

ویب ڈیسک
March 25, 2016
 

لاہور......ویمن ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم نے بنگلا دیش کونو وکٹوں سے ہرا دیا۔ سدرہ امین نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری بنائی۔ لاہور میں سدرہ امین کے گھر کے باہر لوگ جمع ہو گئے اور خوب ہلہ گلہ کیا۔

جشن کا سا سماں تھا لاہور میں قومی ٹیم کی کھلاڑی سدرا امین کے گھر کے باہر، سدرا مین نے بنگلہ دیش کے خلاف بھرپور اننگز کھیلتے ہوئے کی نصف سنچری،اور ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا، بس پھر کیا تھا اہل محلہ مبارکباد دینے پہنچ گئے، اہل خانہ نے باہر ہی ڈیرہ جما لیا،مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے۔

اہل خانہ اور محلے دار سب ہی نے سدرا کی جیت کی خوشی منائی، سب سدرا کے ساتھ ٹیم کی جیت کیلئے دعا گو بھی تھے۔سدرا کے بھائیوں کی خوشی دیدنی تھی،کچھ نے تو شاہد آفریدی اور دیگر مرد کھلاڑیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کے بعد بنگلا دیش کے خلاف ویمن کرکٹ ٹیم کی شاندار پرفامنسپر ،لوگوں کا کہنا ہے کہ مرد کھلاڑی خواتین کھلاڑیوں سے سبق سیکھیں۔