LIVE

کرکٹ ورلڈکپ میں شریک کپتانوں کی ملکہ برطانیہ سے ملاقات

ویب ڈیسک
May 29, 2019
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


لندن: کرکٹ ورلڈکپ میں شریک تمام دس ٹیموں کے کپتانوں کے اعزاز میں بکنگھم پیلس میں پروقار تقریب ہوئی جس میں ملکہ الزبتھ دوئم اور شہزادہ ہیری نے شرکت کی۔ 

برطانوی شاہی محل (بکنگھم پیلس) میں ہونے والی تقریب میں ورلڈ کپ میں شریک ٹیموں کے کپتانوں نے شرکت کی، پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے سفید قمیض شلوار زیب تن کیا جس پر انہوں نے سبز رنگ کا بلیزر پہنا ہوا تھا۔ 

تقریب میں پہلے شہزادہ  ہیری نے تمام کپتانوں سے ملاقات کی اور اس کے بعد برطانیہ کی ملکہ الزبتھ نے ہر کپتان سے ہاتھ ملایا، گفتگو کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

آخر میں تمام کپتانوں کا ملکہ کے ساتھ فوٹو سیشن بھی ہوا۔ 

برطانوی شاہی محل میں ہونے والی تقریب میں پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے قمیض شلوار زیب تن کیا جس پر سبز رنگ کا بلیزر پہنا ہوا تھا — فوٹو: کرکٹ ورلڈ کپ آفیشل 


ملکہ برطانیہ ٹیموں کے کپتانوں سے مصافحہ کرتے ہوئے — فوٹو: بشکریہ دی رائیل فیملی 
— فوٹو: بشکریہ دی رائیل فیملی 
ملکہ برطانیہ اور ٹیموں کے کپتان فوٹو سیشن کے دوران محو گفتگو ہیں — فوٹو: سوشل میڈیا 
شہزادہ ہیری کپتانوں سے ملتے ہوئے  — فوٹو: بشکریہ دی رائیل فیملی 
شہزادہ ہیری کپتانوں سے ملتے ہوئے — فوٹو: بشکریہ دی رائیل فیملی
قومی ٹیم کے کپتان روایتی شلوار قمیض زیب تن کئے ہوئے — فوٹو: بشکریہ خوشبخت اے شاہ 
ورلڈکپ میں شریک ٹیموں کے کپتان بکنگھم پیلس آمد کے موقع پر بس میں موجود ہیں — فوٹو: عبدالماجد بھٹی